ملتان میں گیس کنٹینر میں دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 10 ہو گئی کمشنر ملتان نے وزیراعلی پنجاب کے حکم پر متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے۔جاں بحق ہونے والے چار افراد کی لاشوں کو ہسپتال نہیں لایا گیا تھا لواحقین نے از خود تدفین کر دی تھی،تین مزید اموات کی بھی انتظامیہ نے آج تصدیق کی،جان بحق ہونے والے پانچ افراد کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ چھ ماہ کا زیر علاج بچہ نشتر اسپتال میں جانبر نہ ہو سکاتفصیل کے مطابق ملتان کے علاقے بستی حامد پور فہد ٹاؤن کے گیٹ پر دو روز قبل ایک خوفناک گیس کنٹینر میں دھماکے کا واقعہ پیش ایا تھا, افسوس ناک واقعہ میں جانباک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جان بحق ہونے والے مجموعی طور پر چار افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا تھا جن میں سے تین کی اموات کی۔ تصدیق کی گئی ہے۔جو کہ وقوعہ کے روز ہی موقع پر جاں بحق ہوئے تھے۔ جبکہ چھ ماہ کا ایک بچہ نشتر ہسپتال میں جان بحق ہوا۔نشتر ہسپتال سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں حادثے کے بعد سے انتیس جنوری کی شام تک سینتیس زخمی رپورٹ ہوئے جن میں سے چھ مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ ایک چھ ماہ کے زخمی بچے نے نشتر ہسپتال کے پیڈز آئی سی یو میں دم توڑا جبکہ ایک خاتون نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ حادثے کے بعد موقع پر جاں بحق پانچ افراد کی ڈیڈ باڈیز نشتر ہسپتال منتقل کی گئی تھیں۔وزیراعلی پنجاب اس میں مریم نواز کے احکامات پر کمشنر ملتان عامر کریم خان نے نشتہ ہسپتال کے برن یونٹ جا کر 29 زخمیوں میں پانچ لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کی ہے جبکہ ایک زخمی کو نشتر ہسپتال جا کر امدادی چیک دیا۔صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہونے والے متاثرین کے گھروں میں جا کر امدادی چیک تقسیم کئے گئے جان بحق ہونے والے سات افراد کے بھی گھروں میں جا کر کمشنر ملتان نے 20 لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک ان کے لواحقین کو دیے۔جبکہ تین جاں بحق افراد کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انکے چیک حوالے کیے جائیں گے۔کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ متاثرین کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کمی نہیں رکھی جائے گی ہر ممکن علاج کی سہولت ان کو فراہم کی جائے گی کمشنر ملتان نے جائے حادثہ پر جان بحق ہونے والے لوگوں کے گھروں میں بھی جا کر چیک تقسیم کیے۔جاں بحق ہونے والوں میں علیزہ،محمدرزاق،دلاور،اسماعیل،اریبہ،شہزادی،محمد عاشق،سعید مائی،زرینہ بی بی،اور سبحان شامل ہیں۔
Related Posts
Former Pakistani PM Imran Khan Sentenced to 14 Years in Landmark Corruption Case Amid Protests and Political Turmoil
- Salman Qureshi
- January 17, 2025
- 0
Former Pakistani Prime Minister Imran Khan has been sentenced to 14 years in prison in a corruption case, marking the most severe penalty he has […]
گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا،تیس سے زائد زخمی چھ افراد جاں بحق ہو گئے
- Salman Qureshi
- January 27, 2025
- 0
ملتان بستی حامد پور چوک کے قریب گیس ٹینکر میں زوردار دھماکے کے بعد پھیلنے والی آگ اور ٹینکر کے اڑنے والے ٹکڑے قریبی ابادی […]
پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
- Salman Qureshi
- April 22, 2024
- 0
پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا،دنیا بھر میں چھوٹے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے […]