کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان کی محبت میں ایئرپورٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس سے حکام مشکل میں پڑ گئے۔

کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان کی محبت میں ایئرپورٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس سے حکام مشکل میں پڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق، 19 سالہ پاکستانی نوجوان ندال میمن کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے وطن واپس جانے سے انکار کر دیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ایئرپورٹ پر شور شرابہ کیا۔

خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈیپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار ہونے سے بھی گریز کیا۔ وہ مختلف بہانوں سے امریکا واپسی سے بچنے کی کوشش کرتی رہیں۔

حکام کے مطابق، پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی نے انہیں حفاظتی تحویل میں لے کر ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچایا، لیکن انہیں زبردستی پرواز میں بٹھانا ممکن نہیں تھا، کیونکہ سیکیورٹی ایس او پیز اس کی اجازت نہیں دیتے۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق، خاتون کو سوار کرانے کی کوششوں کی وجہ سے پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس، جو دو بچوں کی ماں ہیں، 11 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر پروان چڑھنے والی محبت کے سبب کراچی پہنچی تھیں۔