ملتان بستی حامد پور چوک کے قریب گیس ٹینکر میں زوردار دھماکے کے بعد پھیلنے والی آگ اور ٹینکر کے اڑنے والے ٹکڑے قریبی ابادی میں گرنے سے 6 افراد جانبحق 40 زخمی ڈرائیور فرار پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 15 سے 16 افراد ٹینکر سے LPG گیس کی ری فیلنگ کر رہے تھے اسی دوران اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور یہ افراد کسی کو اطلاع دیئے بغیر موقع سے فرار ہوگئے آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کے ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور ٹینکر کے ٹکڑے بھی قریبی بستی میں جا گرے ان ٹکڑوں کی وجہ سے پھیلنے والی آگ نے ملحقہ عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے جھلس کر 6 ا فراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 40 افراد شدید زخمی ہوئے جنھیں ریسکیو اہلکاروں نے بروقت طبی امداد دے کر نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔ اس دوران پولیس اور ریسکیو ٹیمز نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں تیز کر دیں اور متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید نقصان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے پولیس نے تھانہ مظفر آباد میں 8 نامزد اور 7 نامعلوم ڈرائیور کے مقدمہ درج کر کے 03 ملزمان کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے جائے وقوعہ کا دورہِ کیا زخمیوں کی عیادت کی اور امدادی سر گرمیوں کی نگرانی کی،چیرمین سینٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اس افسوسناک واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں انہوں نے نشتر ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی بھی ہدایت کی اور وفات پانے والوں کے بلند درجات اور جلد صحتیابی کے لیےدعا کی دوسری طرف نشتر برنٹ یونٹ میں لائے گئے زخمیوں میں 9 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے زخمی ہونے والوں میں 15 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں ایک زخمی ہونے والی حاملہ خاتون کو نشتر ہسپتال کے گائنی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔گیس ٹینکر حادثہ میں ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سامنے آیا ہے کہ نجی گیس کمپنی کا کنٹنیرڈرائیوراپنے گھرکے قریب گیس ری فلنگ ایجنسی پرساتھیوں کے ساتھ مل کرگیس کنٹنیرسے چوری کرکے چھوٹے سلنڈروں میں منتقل کررہا تھا جس کے دوران خوفناک دھماکہ اورآتشزدگی ہوئی ۔پولیس کی جانب سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
